نجکاری کمیشن کا  10 سال بعد او جی ڈی سی ایل  کے 32 کروڑ شئیرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

نجکاری کمیشن کا  10 سال بعد او جی ڈی سی ایل  کے 32 کروڑ شئیرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نجکاری کمیشن  نے  10 سال بعد او جی ڈی سی ایل  کے 32 کروڑ شئیرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین اہم فیصلوں کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس 2 اگست کو طلب کرلیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔  نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔  نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ اوجی ڈی سی ایل شئیرز دوست ملک کو فروخت کرنے کیلئے نجکاری کمیشن کو منتقل ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں