ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو اہلکاروں کو  بغاوت پر اکسانے پر سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو اہلکاروں کو  بغاوت پر اکسانے پر سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی  ہے۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق ریٹائرڈ کرنل اکبر حسین کو  فوجی اہلکاروں کو  بغاوت پر اکسانے پر سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ لیفٹنٹ کرنل اکبرحسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل پاکستان ارمی ایکٹ 1952 کے تحت کیا گیا، ریٹائرڈ کرنل اکبرحسین پرفوجی اہلکاروں کوفرض کی ادائیگی کے دوران بغاوت پراکسانے کا الزام تھا۔ قانونی طورپرمجازعدالت نے لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کولگائے گئے الزامات کا مرتکب قراردیا، قانونی عمل کے ذریعے ریٹائرڈ لیفٹنٹ کرنل اکبرحسین کو10مئی 2024 کو 14 سال قید با مشقت سنائی گئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اکبرحسین کارینک26جولائی سےضبط کرلیاگیاہے، ماضی میں سابق میجرریٹائرڈعادل فاروق راجا اور سابق کیپٹن ریٹائرڈحیدررضامہدی کابھی کورٹ مارشل کیاگیاتھا، دونوں کوفوجی اہلکاروں کوبغاوت پراکسانےکےالزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں، دونوں باالترتیب 14اور12سال قیدبامشقت اورعہدہ ضبط کرنےکی سزاسنائی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں