رؤف حسن اور دیگر کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

01:56 PM, 30 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،  عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی، دوران سماعت رؤف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیا گیا۔

 ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامرشیخ نے کہاٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، وکیل علی ظفر نے کہارؤف حسن و دیگر کے خلاف 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا،رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کروایاجائے۔

اس دوران ایف آئی اے پرایسکیوٹر نے روف حسن کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی پیکاایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں