ملک بھر میں مون سون بارشیں تباہی مچانےلگیں، 2روز میں 24افراد جاں بحق

ملک بھر میں مون سون بارشیں تباہی مچانےلگیں، 2روز میں 24افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشیں تباہی مچانے لگیں،مختلف واقعات میں 2روز میں 24افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ درہ آدم خیل کے علاقے  اولڈ بازی خیل میں بارشی  پانی گھر میں جمع ہونے سے 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔ گھر کا تہہ خانہ برساتی نالے کےقریب   ہےجہاں یہ سوئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 6بچے،3خواتین اور 2مرد شامل ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں کرنٹ لگنے سے تین افراد  جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ اسلام آبادمیں  چھت گرنے سے 2 خواتین دم توڑگئیں۔

تھرپارکر ننگر پارکر میں    آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد دم توڑ گئے۔ بھیڑ ،بکریاں اور گدھےبھی بجلی گرنےسےہلاک ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں