اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کا 43 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائیگا، جسے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی بل پیش کریں گے ۔
توہین عدالت قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل آج کےایجنڈا میں شامل ہے، جے یو آئی کے نور عالم خان توہین عدالت قانون کی منسوخی سے متعلق ترمیمی بل پیش کریں گے