بشری بی بی 9 مئی کے 11کیسوں میں ملزم نامزد

 بشری بی بی 9 مئی کے 11کیسوں میں ملزم نامزد

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیراکورٹ  بشری بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس راولپنڈی پولیس کی جمع کروائی گئی رپورٹ نیو نیوز کو موصول ہوئی، راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو نو مئی کے گیارہ کیسوں میں ملزم نامزد کر دیا،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، سردار لطیف کھوسہ نہ پیش ہو سکے، معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے عدالتی حکم پر جواب جمع کروادیا ،  نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود  نے عدالت میں بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں ، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔

بعد ازاں راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا تاہم ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا۔

 تاہم ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے اور  بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے اور  کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔