گلگت: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی کاوش سے K2 پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
نائلہ کیانی نے بتایا کہ کے ٹو پر موجود ان کی ٹیم برف میں دبے جسد خاکی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس میت کو بوٹل نیک سے کیمپ فور تک پہنچایا جاچکا ہے۔ ٹیم نے کیمپ فور سے کیمپ تھری کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو پر موسم کی شدت کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے تاہم ان کی میت کو وہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔
اس سال نائلہ کیانی کی ٹیم جب کے ٹو کی صفائی کے مہم پر روانہ ہوئی تو حسن شگری کی فیملی نے ان سے میت واپس لانے کی درخواست کی تھی۔