اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمر ایوب کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کی درخواست پر کارروائی سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اور الیکشن کمیشن، این اے 18 کے ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10 جولائی کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔