کراچی: کراچی والوں کیلئے بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
نیپرا کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد اضافے کی درخواست پر آج سماعت کریگا، کے الیکٹرک نے مئی کیلئے 2روپے 53پیسے ،جون کیلئے 2روپے 92پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
کے الیکٹرک نے مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دے رکھی ہے،کے الیکٹرک نے مئی کیلئے 2.53روپے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے جبکہ جون کیلئے 2.92روپے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔