پنجاب کی عوام کیلئے خوشخبری، 450کلو میٹر طویل 4نئے روڈ کوریڈورز کا آغاز

10:37 AM, 30 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں 450کلو میٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور زکا آغاز کرد یا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں نئے کوریڈورز کی منظوری دے دی، ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ  اور دیپالپور سے وہاڑی تک سڑک بنائی جائےگی۔

شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی جبکہ دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو  بھی دو رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا۔ 210ارب روپے کی لاگت سے  تمام  پراجیکٹ دسمبر2025ء تک مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور  ز کی تعمیر شروع کرنے کا  حکم دے دیا۔تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کیے جائیں گے۔


 مریم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمدملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں