راولپنڈی: چار روز سے جماعت اسلامی کا پنڈی میں دھرناجاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور اب تک شروع نہ ہوسکا۔
حافظ نعیم الرحمان نے لاہور، کراچی اورپشاور میں گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، دھرنے میں بجلی کے ہوشربا بلز جمع نہ کرانے کا عندیہ بھی دےدیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ہمارے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں، جتنی دیر ہوگی حکمرانوں کو اتنا ہی نقصان ہوگا، بجلی کےظالمانہ ،ناجائز معاہدوں کےپیسےعوام کیوں دیں؟ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ،ماضی میں ہونیوالےمعاہدے ختم کئے جائیں۔