پر تشدد انتہا پسندی بل کسی سیاسی جماعت کیخلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا: رانا ثنا اللہ

پر تشدد انتہا پسندی بل کسی سیاسی جماعت کیخلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد :وزیر داخلہ رانا ثنا اللّہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد انتہا پسندی بل کو پاکستان تحریک انصاف  یا کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا۔

انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  پرتشدد انتہا پسندی بل کو پاکستان تحریک انصاف  یا کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا۔

رانا ثناء نے کہا کہ بل اس فتنے کیلئے لائے جو دفاعی اداروں پر حملہ کرے، لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنائے۔ سینیٹرز کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مشاورت کا عمل زیادہ ہونا تھا۔
 

خیال رہے کہ وزیر مملکت شہادت اعوان نے سینیٹ میں پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل 2023ء پیش کیا،  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے مجوزہ بل پر ایوان سے رائے مانگی بعد میں بل کو ڈراپ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں