یورپ جانے والے  پاکستانیوں کا خواب ادھورا رہ گیا ،14   پاکستانی ڈی پورٹ کر دیے گئے

06:29 PM, 30 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لیبیا: یورپ جانے والے  پاکستانیوں کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ 14   پاکستانی ڈی پورٹ کر دیے گئے ہیں۔ لیبیا میں غیر قانونی پکڑے جانیوالے مزید 14 پاکستانیوں کو جیل سے رہا کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیاہے۔

لیبیا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام افراد یورپ جانے کی کوشش میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، جیل سے رہا ہونیوالے تمام افراد کو بن غازی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیجوا دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ایک مصری انسانی سمگلر سے 23 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے گئے ہیں،  لیبیا ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کے مطابق برآمد ہونیوالے پاسپورٹ پر پاکستانی کہاں گئے ہیں اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں