دنیائے ٹیسٹ کرکٹ کے پانچویں بہترین باؤلر اسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

12:03 PM, 30 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ  نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز کا پانچواں ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔ اسٹیورٹ براڈ نے 17سال تک انگلش ٹیم کی نمائندگی کی۔  4 ایشیز سیریز اور ایک ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انگلینڈ کے نام کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹیورٹ براڈ نے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں اب تک 602 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور اپنا 167 واں ٹیسٹ میچ اس وقت آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ اسکے علاوہ اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی20 میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 169 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔

مزیدخبریں