سری نگر: انتہا پسند مودی سرکار نے انٹرنیٹ کی بندش کو کشمیریوں کے خلاف نیا ہتھیار بنا لیا۔ 18ماہ تک جاری انٹرنیٹ بندش نے کشمیریوں کو پتھر کےدور میں دھکیل دیا۔
مقبوضہ وادی میں ڈیڑھ سال سے بند انٹرنیٹ دنیا کی طویل ترین بندش قراردے دی گئی ۔ انتہا پسندبھارت ذرائع ابلاغ کی بندش میں دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ بھارتی حکومت کی بے حسی پر عالمی میڈیا پر چیخ اٹھا۔
بھارت نے 76 سال سے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید ،ہزاروں خواتین کی عزت پامال کردی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود انتہا پسند ہندوں کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔