راجن پور میں زائرین کی بس کو حادثہ ، 4 جاں بحق ، 20 زخمی

11:33 AM, 30 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

راجن  پور : راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تیزرفتار بس الٹ گئی ۔سخی سرور سے جیکب آبا د جانے والے 4 زائرین جاں بحق ،20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں  لاشوں اور زخمیوں  کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  ۔ بعض زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ بدقسمت بس میں سخی سرور سے جیکب آباد جانے والے زائرین سوار تھے۔ 

مزیدخبریں