سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر بڑی تقریب، چینی نائب وزیر اعظم مہمان خصوصی

10:55 AM, 30 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پراسلام آباد میں  آج  بڑی تقریب ہوگی۔ چینی صدر کے خصوصی نمائندے چینی نائب وزیر اعظم     بطور مہمان خصوصی شریک  ہوں گے۔ 

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق  ہی لی فینگ  تین  روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں چینی مہمان کے  استقبال کی تیاریاں مکمل  کرلی گئیں۔

دورے کے دوران  دونوں ممالک میں مختلف  ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے بھی ہوں گے ۔ سکیورٹی  کے بھی فول پروف انتظامات ۔وفاقی دارالحکومت میں  کل  اور یکم اگست کو  عام تعطیل   ہوگی ۔  

مزیدخبریں