اسلام آباد: کیا نئے انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے؟ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس منگل اور بدھ کو دو دن ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم کا دو روزہ سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی اور معاشی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔