رانا ثناء اللہ سے سعودی سفیر کی اہم ملاقات 

02:49 PM, 30 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے ،سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کرمدداورمعاونت کی ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات اور پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اوراظہارتشکر بھی کیا۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔ پاکستان سے عازمین حج کیلئےانتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔

 اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ رواں سال پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سےاستفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان اور بالخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں۔ 

مزیدخبریں