دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

01:06 PM, 30 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لئے 67 صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق متن میں کہا گیا ہے دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو متنازعہ بنایا ، مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کر کے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔ دوست مزاری کو نااہل کرانے کےلیے اسپیکر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی ۔ اب وہ ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے ۔

عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے شور شرابہ کیا اور ایوان میں جشن منایا ۔ دوست مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔ انہوں نے 185 جبکہ سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے ۔

مزیدخبریں