اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے سے پیدا صورتحال پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے سے پیدا صورتحال پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ میں لگی آگ سے ہونے والے نقصان پر انکے دکھ میں شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہم ترک حکومت اور عوام کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
We stand with the govt & people of Turkey & share in their sorrow at the tragic loss of life in the wildfires tragedy. Pakistan stands ready to offer any help that the Turkish govt & people may need at this difficult time. https://t.co/cb30nZiZjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 30, 2021
خیال رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ،آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں سے آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ،اب تک آگ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی شدت اختیار کر چکی ہے ،آگ کی وجہ سے دیہات کے دیہات اور متعدد مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترکی کے علاقے اانطالیہ کے جنگلات میں آگ نے 4 سے زائد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،34 دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق انطالیہ کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ کو بھجانے کیلئے 400 فا ئر فائٹرز سمیت 19 کے قریب ہیلی کاپٹر امدادی کاموں اور آگ کو بھجانے میں مصروف ہیں ،ترک حکومت نے آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔