شیریں مزار ی نے نور مقدم سے متعلق خاموشی توڑ دی 

06:42 PM, 30 Jul, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا جب تک خواتین خود کو مضبوط نہیں کریں گی ان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،جب خواتین خود مضبوطی سے کھڑی ہوں گی کوئی مرد ان پر ظلم نہیں کرسکے گا۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہر مرد کو اپنے گھر کی خواتین کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے،خواتین پر کسی بھی بہانےسے تشدد ناقابل قبول ہے،ہمارے معاشرے کی خواتین کو مضبوط ہونا ہوگا،انہوں نے کہا ہم نور مقدم کیس میں کسی سے رعایت نہیں کرینگے ۔

شیریں مزاری کا نے کہا نورمقدم کیس میں تحقیقات درست سمت میں جاری ہیں،اس سلسلے میں سوشل میڈیا خاتون سے متعلق غلط خبریں پھیلانے سے گریز کرے ،انہوں نے کہا معاشرے میں خواتین کو عزت دینے کیلئے ہمیں مردانہ برتری کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں