لاہور: نور مقدم کیس سامنے آنے کے بعد مردوں پر ہونے والی تنیقد کی وجہ سے رابی پیرزادہ مردوں کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔
رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا جب سے نور مقدم کے کیس لوگوں کو پتا چلا ہے تب سے مردوں کے خلاف ایک طوفان سا ہے۔ عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آزادی اور ڈھٹائی کے الفاظ لکھنے شروع کردیے ہیں۔
جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتہ چلا ہے، ایک طوفان سا ہے مردوں کے خلاف، عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آذادی اور ڈھٹای کے الفاظ لکھنے شروع کر دئے، کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا۔۔۔ بلکل غلط۔ ہمارے والد، شوہر، بھائ، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔ pic.twitter.com/V4jC9BMMW9
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) July 29, 2021
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا جو کہ بالکل غلط ہے، ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں ، یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔
رابی پیرزادہ کی جانب سے ٹوئٹس کے ساتھ ایک ایڈیٹ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن ہے کہ میں مسلمان ہوں ،میں ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ 20 مئی کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔