ای چلان جمع نہ کروانے والوں کی شامت آگئی 

04:37 PM, 30 Jul, 2021

لاہور : سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ای چلان نہ جمع کروانے والوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے ،ایسے تمام افراد کی گاڑیاں یا کاغذات ضبط کر لیے جائینگے جنہوں نے ای چالان جمع نہیں کروائے ۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں  لے لیا گیا ہے ،انہوں نے کہا ای چلاننگ میں سنچری اور ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑ ی گئی ہے ،سٹی ٹریفک پولیس نے 155 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیاہے ،کار ڈرائیور نے 90 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی،کار ڈرائیور نے 48 مرتبہ اوور سپیڈنگ اور 17 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی ۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ گاڑی کو تھانہ نارتھ کینٹ میں بند کر دیا گیا ہے ،واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی ،انہوں نے کہا اس وقت سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔

مزیدخبریں