اسلام آباد: بجلی کے صارفین کے لئے اچھی خبر ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے ،
حکومت نے بجلی کی قیمت میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔
نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔