نیو دہلی: سری لنکا نے بھارت کو آخری اور فیصلہ کن معرکہ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ، اس جیت کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔
پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے ، کلدیپ یادو یو23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے ہسرانگا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جواب میں سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ، ڈی سلوا نے 23 رنز بنائے ۔
اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی ، سری لنکا کے دھننجئے سلوا کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔
پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سری لنکا کے دھننجئے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں سری لنکا نے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا ، دھننجئے سلوا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔