وزیراعظم اکتوبر میں سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس  میں شرکت کریں گے

03:06 PM, 30 Jul, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان  سر سبز مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اکتوبر میں سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

پاکستان  میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے اکتوبر میں منعقدہ سرسبز مشرق وسطٰی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے  کلین اینڈ گرین پاکستان اور دس بلین سونامی ٹری مہم سے  متاثر ہوکر سعودی ولی عید نے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے ،،پاکستان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف ہے ۔

مزیدخبریں