آزاد کشمیرانتخابات پر بیان، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

02:19 PM, 30 Jul, 2021

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات پر بھارتی بیان بیازی پر بھارتی  ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔پاکستان نے بیان کو سختی سے مسترد کرتےہوئے کہا کہ  آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہےہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطا بق  دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کیا گیا  اور انہیں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات پر بے بنیاد بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے بھارتی بیان کو سختی سے مسترد کرنے سے آگاہ کیا گیا  اور   جموں و کشمیر تنازع پرپاکستان کی مستقل اور واضح پوزیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

 ترجمان کے مطابق  بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا  اور کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا ۔ بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں