بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی سوشل میڈیا کے خلاف عدالت پہنچ گئی ، 25 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

01:56 PM, 30 Jul, 2021

ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی  نے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا سیٹھی اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے خلاف عدالت میں درخواست دی ہے ۔

شلپا سیٹھی نے 29 میڈیا ہاؤس اور صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ۔  

انہوں  نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ عدالت ان کے خلاف غلط، جھوٹی، بدنیتی اور ہتک آمیز معلومات پر مبنی پوسٹ اور خبروں کو شائع ہونے سے روکے۔ 

اداکارہ کا کہنا ہےکہ میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھی ان کے خلاف سنسنی خیز مواد کی اشاعت کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماہ گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

مزیدخبریں