پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

09:39 AM, 30 Jul, 2021

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، چلاس میں رابطہ سڑکیں بند ، پل اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ، ایک بچی اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔

واضح رہے کہ عیسیٰ خیل کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی سے لوک فنکار عطااللہ عیسٰی خیلوی کے گھر میں پانی داخل ہوگیا ۔

ادھر ، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

مون سون بارشوں کے باعث راجن پور میں کوٹ مٹھن کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ دریائے سندھ سے ملحقہ بستیوں میں پانی داخل ہونے کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

ارباب اختیار کی نااہلی کے باعث سیلابی نالوں کی پشتیں بکھرپور سے چک شہید تک کمزور ہیں ، پشتیں ٹوٹنے کی وجہ سے قریبی آبادیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ اگر درہ کاہا سلطان اور درہ چھاچڑ پر بارش ہوئی تو عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزیدخبریں