گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات

11:26 AM, 30 Jul, 2020

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں  سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرور نے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین پار لیمنٹ میں بھی عوام کی بات نہیں کر تے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔چند روز قبل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

 انہوں نے یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بات چیت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کورونا ریلیف اقدامات کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک، پی پیز کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں اوروہاں متعین عملے کو ماسک و سینیٹائزر سمیت دیگر تمام ضروری سامان دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں