نیب کا مصطفیٰ کمال کوقانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

 نیب کا مصطفیٰ کمال کوقانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: Twitter File Photo

اسلام آباد: نیب نے متنازعہ زبان کا استعمال کرنے پرمصطفیٰ کمال کوقانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، قومی احتساب بیورو نے متنازعہ زبان کا استعمال کرنے پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب افسران کے بارے میں ادا کیے گئے اپنے الفاظ پر معافی مانگیں۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب مصطفیٰ کمال کے دور میں 30 ہزار کروڑ روپے کی بڑی رقوم خرچ کرنے کی تحقیقات کرے گا۔ اتنی بڑی رقوم خرچ کرنے کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق، مصطفیٰ کمال کے خلاف پہلے ہی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر چکا ہے، نازیبا الفاظ کا استعمال نیب کی ساکھ کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش ہے۔