جعلی اکاونٹس کیس، نیب راولپنڈی کی 2 ارب 12 کروڑ روپے کی ریکوری

05:13 PM, 30 Jul, 2019

راولپنڈی : نیب راولپنڈی کی بڑی کامیابی، جعلی اکاونٹس کیس میں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز میں خوردبرد کے کیس میں نیب راولپنڈی نے ریکوری کر لی۔ ملزمان آصف محمود اور عارف علی نے سندھ حکومت کے افسران سے مل کر بڈنگ کے ذریعے کرپشن کی۔

نیب افسران یونس خان اور حماد کمال نے ملزمان سے تفتیش کی۔ ملزمان نے پلی بار گینگ کی درخواست دی جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا۔

مزیدخبریں