پیرو،منی بس تیز رفتاری کے باعث پہاڑی سے ٹکراگئی، 19 افراد ہلاک

03:37 PM, 30 Jul, 2019

لیما: پیرو کے شمالی وسطی صوبہ کینٹہ میں منی بس تیز رفتاری کے باعث پہاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں11خواتین سمیت 19 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہائی وے پولیس کے سربراہ جارج کاسٹیلو نے بتایا کہ منی بس دارلحکومت لیما کی طرف آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ایک پہاڑی سے ٹکرا گئی جس میں 27مسافر سوار تھے جبکہ حادثے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دےا گیا ہے۔

مزیدخبریں