اینٹی کرپشن کی نوازشریف سے جیل میں تفتیش

12:52 PM, 30 Jul, 2019

لاہور: پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی چار رکنی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے پاکپتن اراضی کیس میں تفتیش کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔

ٹیم نے نوازشریف سے کچھ دیر تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہو گئی۔

خیال رہے کہ پاکپتن اراضی کیس میں اس سے قبل نیب کی ٹیم بھی نواز شریف سے جیل میں تفتیش کر چکی ہے۔

مزیدخبریں