ہائیکورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کی گرفتاری روک دی

11:49 AM, 30 Jul, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد اہم ملزم ناصر جنجنوعہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

چند روز قبل ملزم ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو فریق بنایا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت نمٹائی اور درخواست گزار کو کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی 31 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

مزیدخبریں