اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کوپیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے حادثہ میں شہادت پانے والوں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ وزیر خارجہ نے اس طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔
خیال رہے راولپنڈی میں موہڑہ کالو کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد گھر منہدم ہو گئے اور ان میں آگ لگ گئی۔