ہاکی فیڈریشن کا قومی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ

11:16 PM, 30 Jul, 2018

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی جانب سے آئندہ ایونٹس کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ان کو معاوضے دینے کا اعلان کر دیا ہے ، کھلاڑیوں کو ڈٰیلی الائونس سمیت تمام واجبات ادا کیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں فیڈریشن نےباقاعدہ طور پر اعلان کر دیاہے اور واجبات میں ڈیلی الائونسز بھی شامل ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاملے پر عمران خان کا فیصلہ قبول ہوگا، خٹک
 
  
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کراچی میں لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں 27 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا جن میں سے حیران کن طور پر تمام کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے اٹھارہ رکنی سکواڈ کے اعلان کے بعد کوچ سمیت پوری ٹیم نے واجبات کی ادائیگی تک ایشین گیمز میں حصہ لینے سے انکار کر دیاتھا ۔

یہ بھی پڑھیئے:بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد
 
 

کراچی کیمپ کے دوران قومی کپتان رضوان سینئر نے کھلاڑیوں کے مالی معاملات کے متعلق میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھاکہ ایک تو ان کے پاس کسی بھی قسم کی ملازمت نہیں ہے اور دوسرا فیڈریشن معاوضہ سے دینے سے عاری ہے ، ان حالات میں کس طرح کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہو گا۔
 

مزیدخبریں