چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

09:28 PM, 30 Jul, 2018

لاہور:چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی نے پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی دوںوں نشتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے وفاق کی بجائے پنجاب میں حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کی گجرات والی سیٹ سے مونس الہیٰ الیکشن لڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے عمران خان کاویژن قابل تعریف ہے: چینی سفیر
 
خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، اور مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عمران خان کے منشور سے متفق ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں