سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی کر دی گئی

08:40 PM, 30 Jul, 2018

کراچی : پاکستان میں انتخابات کے بعد بہتر ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال سے ڈالر سمیت سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اور صرافہ مارکیٹ میں 2 دن کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,443 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,850 روپے کمی ہوئی ہے۔

30 جولائی کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 51,483 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 60,050 روپے ہو گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں