لاہور: پاکستان میں عام انتخابات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک کی نئی حکومتی جماعت بننے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر مختلف پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، سدھو
سری لنکا کے سابق سٹار کرکٹر سنتھ جے سوریا نے بھی عمران خان کی الیکشن میں فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ جے سوریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’ یہ میرے لیے بہت ہی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میری دعا ہے کہ خدا عمران خان کو ہمت دے تاکہ وہ پاکستان کو بلندیوں پر لے جائیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں:نامورکھلاڑیوں کی عمران خان کو مبارکباد
خیال رہے کہ عمران خان دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جو وزیر اعظم بنے ہیں اس لیے پوری دنیا کے سپورٹس مین ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر ،نوجوت سنگھ سدھو اور کئی دیگر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے انہیں پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہےاور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں