تحریک انصاف کا حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ

تحریک انصاف کا حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ملک میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کا دعویٰ کر دیا ، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وفاق ، پنجاب ، کے پی کے میں حکومت بنانے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک  میں حکومت بنانے جا رہے ہیں ، ہم نےوفاق ، پنجاب اور کے پی کے  کیلئے  نمبر گیمز مکمل کر لیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضامند ، حالیہ انتخابات کو بدترین قرار دیدیا
 
 
انھوں نے کہا کہ اب تک 14 آزاد اراکین ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ سے بھی بات کی جائے گی ، اس سلسلے میں تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ ق لیگ کے اتحادی ہونے سے ہمارے پنجاب میں اراکین کی تعداد 188 ہوجائے گی ، فیصلہ سازی کے تمام اختیارات عمران خان کے پاس ہیں ، اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔