نوشہرہ :خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں ووٹر نے بیلٹ پیپر پر عائشہ گلالئی کے لیےمہر لگانےکے بجائے ”آئی لو یو“ لکھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق این اے 25نوشہرہ ون میں مسترد ووٹوں کی گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو ایک ایسا ووٹ ملا جس پرتحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلا لئی کے لیے آئی لو یو تحریر تھا ،یہ واحد ووٹ عائشہ گلا لئی کو رسالپور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2بوتھ نمبر 1سے حاصل ہوا ،جس پر مہر کی جگہ وو ٹ ڈالنے والے آدمی نے عائشہ گلالئی سےمحبت کا اظہار کیا۔