پی پی 39 پسرور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ جیتی ہوئی نشست ہار گئی

پی پی 39 پسرور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ جیتی ہوئی نشست ہار گئی
کیپشن: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار رانا لیاقت 221 ووٹ کی برتری سے جیت گئے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پسرور: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا اور ن لیگ کے مرزا الطاف اپنی نشست ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی 39 پسرورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس میں آزادامیدوار رانا لیاقت 221 ووٹ کی برتری سے جیت گئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران آزاد امیدوار رانا لیاقت نے مجموعی طور پر 30 ہزار 991 ووٹ حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے مرزا الطاف 30 ہزار 770 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: سراج الحق نے پارلیمنٹ میں حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویز مسترد کر دی

واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کے مرزا الطاف کو کامیاب قرار دیا تھا تاہم دوبارہ گنتی پر اپنی برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں