اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو مضبوط کرنے کا طریقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ ادارے مضبوط تب ہی ہوتے ہیں جب کسی فرد کا عمل دخل نہ ہو۔ تحریک انصاف کا اداروں کے ساتھ نیا سفر شروع ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا الیکشن 2018 آئین کے مطابق ہوئے اور پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے جبکہ پنجاب میں لمبے عرصے بعد عوام اپنی حکومت بنائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا
انہوں نے کہا وزرا کے ناموں کا فیصلہ صرف عمران خان کریں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ فضل الرحمان اور محمود اچکزائی آپس میں فیصلہ کریں دھاندلی کیسے ہوئی جو جماعتیں الیکشن کا نتیجہ منظور کر کے پارلیمنٹ میں آ رہی ہیں بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا عمران خان کی طرف سے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا اور 3 کیسز میں اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں