راولپنڈی: نواز شریف کا طبی معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔ ڈاکٹر اعجاز کو رات گئے دو بار ہارٹ اٹیک ہوا۔ نواز شریف کے بعد چیئرمین میڈیکل بورڈ ڈاکٹر اعجاز کو بھی پمز اسپتال پہنچادیا گیا ۔
ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ کچھ دیر تک نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پمز پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان چیلنج کر دیا
خیال رہے سابق وزیر اعظم کی اتوار کی صبح اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تو پمز اسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہو گئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا جبکہ ای سی جی بھی غیر تسلی بخش آئی۔ تاہم بعد میں انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں پمز منتقل کیا گیا ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں