مسلم لیگ ن کا سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ

 مسلم لیگ ن کا سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،حلف سیاہ پٹیاں باندھ کراٹھائیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے میں فیصلہ کیا گیاہے کہ نوازشریف کے بیانیے پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حلف اٹھاتے وقت بازووں پرسیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔قومی اسمبلی سمیت ہرپلیٹ فورم پراحتجاج کیا جائے گا،اسمبلی میں حلف اٹھاتے وقت بھی احتجاج کیا جائے گا،پنجاب حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت لینے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔نا اہلی کے خلاف اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہ آیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جہانگیر ترین 


میثاق جمہوریت میں طے پایا تھا کہ دونوں جماعتیں جمہوریت کے حق میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی،نوازشریف کے بیانیے کے تحت ہرصورت پنجاب حکومت بنائی جائے گی،پنجاب میں حکومت نوازشریف کے بیانیئے پرلچک دکھائے بغیربنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی رکن فارورڈ بلا ک کی طرف نہیں جائے گا۔