ایتھنز کے قریب لگی آگ سے 91 افراد ہلاک ہو گئے

09:50 AM, 30 Jul, 2018

ایتھنز : یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 91 ہو گئی۔ ایتھنز کے قریب سمندری تفریحی مقام پر لگی آگ سے خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 4 غیرملکی بھی شامل ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا


دوسری جانب جھلس کے ہلاک ہونے والے 28 افراد کی شناخت کے لیے ان کے اعضاء کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں