ون ڈ ے رینکنگ ، پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کا صلہ مل گیا

09:43 AM, 30 Jul, 2018

دبئی : قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی نئی رینکنگ میں ٹاپ 20بلے بازوں میں بھی اپنی جگہ بنالی ہے ، ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھی رینکنگ میں ترقی پائی ہے۔


انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق زمبابوے کیخلا ف ون ڈے سیریز میں 515رنز سکور کرنے والے فخر زمان آئی سی سی نئی رینکنگ میں 22درجے ترقی پاکر38ویں سے 16نمبر پر آگئے ہیں ،فخر زمان اب بابر اعظم کے بعد ٹاپ 20بلے بازوں میں جگہ بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں ، بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 184رنز سکور کرکے رینکنگ میں برطانوی بلے باز جو روٹ (818پوائنٹس) سے دوسری پوزیشن ایک بار پھر چھین لی ہے اور اب انہیں برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ پر 7پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی911پوائنٹس کے ساتھ اب بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی افواہیں ، مکی آرتھر پریشان ہوگئے 


فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 3سنچریوں کی مددسے395سکور کرکے ون ڈے رینکنگ میں 121سیڑھیاں پھلانگ کر43ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ،باو لرز کی فہرست میں لیگ سپنر شاداب خان اور آل راو نڈر فہیم اشرف نے زمبابوے کیخلاف 9،9شکارکر کرکے ترقی پائی ہے ، شاداب خان اب 53ویں سے 31ویں اور فہیم اشرف 149ویں سے79ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ثانیہ مرزا کا ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار 


باو لرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے ، افغان لیگ سپنر راشد خان دوسرے اور پاکستانی سپیڈ سٹار حسن علی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل را?نڈر کی فہرست میں سابق قومی ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلی اور بھار ت دوسری پوزیشن پرموجود ہے ،پاکستان 104پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے چھٹی پوزیشن پر موجود عالمی چیمپئن آسٹریلیا پر 4پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں