اسلام آباد: وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جب تک اڈیالہ جیل چوروں سے بھر نہیں جائے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہناتھا کہ نوازشریف کے نااہل ہونے پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی مبارکباد کے مستحق ہیں،آج پاکستان کے عوام ڈاکووں اور چوروں سے آزاد ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ پرویزخٹک نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ہے،میں کہتاہوں کہ میاں صاحب اسلام آباد کیا آپ کے باپ کا ہے؟ ہم دوبارہ وہاں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میراکارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ یہ مت سمجھیں کہ ہم جنگ جیت گئے ہیں کیونکہ ابھی ہم نے جو چور باہر ہیں انہیں اڈیالہ جیل میں پہنچانا ہے اور جب تک جیل بھر نہیں جائیگی اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔